کسی کی بھی کپتانی میں کھیل سکتا ہوں، سرفراز احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے
سرفراز احمد کا اعزاز: 50 ون ڈے میچز کی قیادت کرنے والے دوسرے وکٹ کیپربن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان میرے پاس فیصلہ لے کر آئے تھے کہ آپ استعفیٰ دیں گے یا ہم پریس ریلیز جاری کر دیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے 100سے زائد میچز میں پاکستان کیلئے کپتانی کی ہے،چیف ایگزیکٹووسیم خان میرے پاس فیصلہ لے کر آئے تھے جس کا میں نے خیر مقدم کیا، وسیم خان نے مجھے نے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں گے یہاں پریس ریلیز جاری کر دیں ۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میرے مایوس ہونے سے کچھ نہیں بنتا، بورڈ کا فیصلہ تھا جو ہو گیا، قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ، انہوں نے کہا کہ مجھے صرف کرکٹ کھیلنی ہے کسی کے بھی انڈر کھیل سکتا ہوں ۔اللہ کا شکر ہے جتنی بھی کپتانی کی وہ اچھے انداز میں ہوئی۔

سرفراز احمد نے نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بہت اعتماد دیا، وسیم خان نے بھی حوصلہ بڑھایا اورمجھے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں :کپتانی سے ہٹنے کا افسوس نہیں، سرفراز احمد بھرپور کم بیک کریں گے،اہلیہ

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کا ٹور ہمیشہ سے مشکل رہا ہے ، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی بھی بہترین کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے بابر اعظم کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے انھیں موقع دینا چاہیے،اوپنرفخر زمان پرفارم نہیں کر رہے تو انھیں بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنےفینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے قومی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے وہاں ٹیسٹ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

Related Posts