قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی 34بہاریں دیکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی 34بہاریں دیکھ لیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی 34بہاریں دیکھ لیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وطن کو 2017ء میں چیمپیئنز ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لی ہیں جس پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 مئی 1987ء کے روز آنکھ کھولنے والے سرفراز احمد نے 2006ء میں بھارت کو ہرانے والی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کی اور ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

سن 2017ء کے دوران فروری میں سرفراز احمد کو ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ جون میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی اور چیمپیئنز ٹرافی سرفراز احمد وطن میں لے آئے۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سرفراز احمد پر پروٹیز باؤلر پھلکوائیو پر نسل پرسانہ جملے کسنے کا الزام لگا اور 4 میچز کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اسی برس ورلڈ کپ میں بھی سرفراز کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔

دو سال قبل اکتوبر 2019ء میں آسٹریلیا کے دورے سے قبل سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ کرکے بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سرفراز احمد نے پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنا دیا تھا۔

پی ایس ایل 4 کے دوران سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان بنے جس نے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ 2018ء میں حکومت نے سرفراز احمد کو ستارۂ امتیاز سے نوازا جو ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کیلئے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پرسندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 8 نومبر 2020ء کے روز ناردرن کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روزسرفراز احمد کو امپائر کے ایک فیصلے کے خلاف متعدد مرتبہ نامناسب تبصرہ کرنے پرجرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سرفراز احمد  پر جرمانہ عائد

Related Posts