ثانیہ مرزا کی بطور کمنٹیٹر دوبارہ کھیل میں واپسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا کی بطور کمنٹیٹر دوبارہ کھیل میں واپسی
ثانیہ مرزا کی بطور کمنٹیٹر دوبارہ کھیل میں واپسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کہیں گم سی ہوگئی تھیں، تاہم انہوں نے ایک بار پھر نئے انداز میں کھیل میں قدم رکھا ہے۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے سال کے پہلے بڑے مقابلے آسٹریلین اوپن 2024 میں بطور کمنٹیٹر واپسی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

نجی ٹی وی کے لیے کیے گئے اپنے اس نئے کردار کے حوالے سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ تبصرہ مجھے اس کھیل (ٹینس) سے جڑے رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو ہمیشہ سے میری زندگی رہا ہے۔

آسٹریلین اوپن مقابلہ جو 7 جنوری کو شروع ہوا تھا 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگیا، جس میں سابق ٹینس اسٹار نے بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیئے۔

سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مقابلہ کے اختتام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کو اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ آسٹریلین اوپن کے لیے سونی اسپارٹس نیٹ ورک کے ساتھ حیرت انگیز دو ہفتے۔ ایک بار پھر ہمارے اپنے روہن بوپنا کے ذریعے تاریخ رقم ہو گئی۔

Related Posts