پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں
پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کی مشہورومعروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ آج 64 سال کی ہو گئی ہیں  جبکہ ثمینہ پیرزادہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی اور ہدایت کاری میں بھی اہم مقام حاصل کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں سے اپنے فن کا آغاز کرنے والی ثمینہ پیرزاداہ نے لاہور میں آنکھ کھولی جبکہ ان کی پرورش کراچی میں ہوئی۔انہوں نے 1975ء میں عثمان پیرزادہ سے شادی کی۔

اداکاری کے میدان میں ثمینہ پیرزادہ نے ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ایکٹنگ اور تھیٹر سمیت تمام اقسام کے پلیٹ فارمز کا بہترین استعمال کیا اور عوام میں بے مثال شہرت پائی۔انہوں نے 1982ء میں اداکاری شروع کی۔

آج کل ثمینہ پیرزادہ ایک ٹی وی شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی ایکٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

اپنی عمر کے اعتبار سے ہمیشہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے لیے مناسب رولز کا انتخاب اور اداکاری میں جان پیدا کرنے کے لیے معقول اسکرپٹ چن کر اس میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس سے ان کی مقبولیت کو چار چاند لگ گئے۔

ڈراموں کے ساتھ ساتھ ثمینہ پیرزادہ نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے ایک ہالی ووڈ فلم دی ویلی میں بھی کام کیا ہے جو دو سال قبل ریلیز کی گئی۔

متعدد پاکستانی فلموں میں بھی ثمینہ پیرزادہ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں مکھڑا، بازارِ حسن، شادی میرے شوہر کی اور بلندی سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

 

Related Posts