کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے مذاکرات، حامد رضا کی قیادت میں سعد رضوی سے آج ملاقات متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hamid raza saad rizvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری، حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی میدان میں اتاردیا، آج سعد رضوی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سعد رضوی سے آج ملاقات ہوگی، صاحبزادہ حامد رضا وفد کے ہمراہ آج کوٹ لکھپت جیل جائیں گے ،ملاقات میں صورتحال کو معمول پر لانے پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ امیر کالعدم تحریک لبیک سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جبکہ گزشتہ دو روز سے لاہور میں ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی و صوبائی وزراء کا کالعدم تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کی جبکہ لاہور میں کشیدگی کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج ملک بھر میں ہڑتا ل کی جارہی ہے تاہم حکومت نے اب مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے علماء کی مدد حاصل کرلی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور ودیگر اہم وزرا ء علماء کرام کیساتھ ملکر مذہبی جماعتوں کے ساتھ بات چیت شروع کرینگے اور اس حوالے سے پس پردہ بھی رابطے ہورہے ہیں۔

Related Posts