روس کا ماسکو حملے میں داعش کے ملوث ہونے پر شکوک کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو رشین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا  کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو  پر حملہ کرسکتی ہے۔ 

روس کے دار الحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملےکی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔

خیال رہے کہ ماسکو میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 139 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے حملے کا الزام امریکا، برطانیہ اور یوکرین پر لگایا ہے۔

دوسری جانب اس حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی۔

Related Posts