یوکرین میں جنگ کیلئے 3لاکھ نئے فوجیوں کو متحرک کردیا ہے، روس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین میں جنگ کیلئے 3لاکھ نئے فوجیوں کو متحرک کردیا ہے، روس
یوکرین میں جنگ کیلئے 3لاکھ نئے فوجیوں کو متحرک کردیا ہے، روس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو:روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

روسی وزیر نے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا ک جزوی بھرتی کے ایک حصہ کے طور پر ایگزیکٹو حکام کے 1,300 ملازمین کو فورسز میں بلایا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عارضی اور جزوی طور پر فوج میں بھرتی کئے جانے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال رکھی گئی ہے۔روسی وزیر نے پوتین سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ ابتدائی مرحلہ میں فوجی عارضی بھرتیوں کے دوران رسد کے مسائل تھے تاہم اب ایسے مسائل ختم ہوگئے ہیں۔

شوئیگو نے مزید کہا کہ 3لاکھ افراد کے عارضی فوجیوں کی بھرتی سے 3 لاکھ رضاکارانہ بھرتیوں کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے پوتین کو بتایا کہ تربیت کے بعد 82 ہزار افراد کو تنازعہ والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

2 لاکھ 18 ہزار افراد کو تربیتی میدانوں اور جنگی رابطہ کاری کے کاموں میں لگایا گیا ہے۔واضح رہے روسی صدر پوتین نے 21 ستمبر کو افواج کی حمایت کیلئے ملک گیر بھرتیوں کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ نے مظاہرین کو خبردار کردیا

اس اعلان کے مرہون منت روس میں مردوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی۔نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہونا شروع کر دیا اور فوج میں جزوی بھرتیوں کا عمل رک کر رہ گیا تھا۔

Related Posts