بجٹ 21-2020: احساس پروگرام کو 187 سے بڑھاکر 208 ارب کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ehsas Emergency cash payments continue across the country, says Sania Nishtar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کو 187 سے بڑھاکر 208 ارب کردیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی گئی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ معیشت کی بہتری کے لیے کنسٹرکشن سیکٹر کو ریلیف دیا۔

لاک ڈائون کے برے اثرات کے ازالے کیلئے اسٹیٹ بینک نے بھی خصوصی ریلیف دیا، اسٹیٹ بینک نے انفرادی قرضوں کیلئے بینکوں کو 800 ارب روپے دیے، گزشتہ مال سال میں کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ کیلئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو دی گئی تجاویز سامنے آ گئیں

حماد اظہر نے کہا کہ کورونا اخراجات اور مالیاتی اخراجات کو بیلنس رکھنا بجٹ کی ترجیحات میں ہے، خصوصی علاقوں فاٹا اور گلگت بلتستان کیلئے خصوصی بجٹ رکھا گیا ہے، کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts