وفاقی بجٹ کیلئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو دی گئی تجاویز سامنے آ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی بجٹ کیلئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو دی گئی تجاویز سامنے آ گئیں
وفاقی بجٹ کیلئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو دی گئی تجاویز سامنے آ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کیلئے  تحریکِ انصاف کی حکومت کو دی گئی تجاویز سامنے آ گئیں جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 650ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی وزارتوں کو 418 ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کو 1 ارب 32 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کو 80 کروڑ، کابینہ ڈویژن کو 47 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے تحت موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزارتِ تعلیم و تربیت کو 4 ارب 52 کروڑ، کامرس ڈویژن کو 10 کروڑ، وزارتِ خزانہ کو 66 ارب 66 کروڑ، ہاؤسنگ و تعمیرات 8 ارب 73 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن 29 ارب 47 کروڑ، وزارتِ انسانی حقوق 25 کروڑ، وزارتِ اطلاعات 36 کروڑ، وزارتِ صنعت و پیداوار 80 کروڑ جبکہ وزارتِ قانون و انصاف کیلئے 99 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 52 ارب 42 کروڑ، امورِ جہاز رانی و بحری امور کیلئے 2 ارب 68 کروڑ، وزارتِ غذائی تحفظ کیلئے 12 ارب، وزارتِ انسدادِ منشیات کیلئے 5 کروڑ 38 لاکھ، نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 14 ارب 50 کروڑ، قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 19 کروڑ 47 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 1 ارب 78 کروڑ جبکہ منصوبہ بندی ڈویژن کیلئے 3 ارب 54 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سماجی تحفظ کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 4 ارب 45 کروڑ، ریلوے کیلئے 24 ارب، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے 5 کروڑ 39 لاکھ، آبی وسائل کیلئے 81 ارب 85 کروڑ، این ایچ اے کیلئے 118 ارب 67 کروڑ، پیپکو کیلئے 39 ارب سے زائد ، کورونا وائرس اور دیگر قدرتی آفات کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبائی و وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1 ہزار 324 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ 

Related Posts