سعودی عرب میں روبوٹ ڈاکٹری کے فرائض انجام دیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں روبوٹ ڈاکٹری کے فرائض انجام دیں گے
سعودی عرب میں روبوٹ ڈاکٹری کے فرائض انجام دیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کی خاتون انجینئر نے روبوٹ ڈاکٹر تیار کر کے ایک اہم سنگ کارنامہ انجام دے دیا ہے، یہ روبوٹ ڈاکٹر مریضوں کو معاونت فراہم کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ای ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں اصل ڈاکٹروں کی معاونت کریں گے اور ڈاکٹر حضرات ان کی مدد سے ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ با آسانی کر سکیں گے۔سائبر سیکیورٹی اور انجینئرنگ نیٹ ورک کی ماہر براۃ العنزی نے روبوٹ ڈاکٹر تخلیق کر لیا ہے۔

ای ڈاکٹر بنانے والی براۃ کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے بیک وقت دو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جا سکے گا جب کہ اگر ایسی صورت پیش آتی ہے کہ ڈاکٹر کہیں اور موجود ہے اور مریض کہیں اور تو وہ اس روبوٹک ڈاکٹر کے ذریعے دوسرے کلینک میں موجود مریض کی صحت کی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

خاتون انجینئر نے کہا کہ انہوں نے جو روبوٹ تیار کیا ہے، اس میں فنگر پرنٹس کے ذریعے روبوٹ سے ادویات وصول کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول اور مریضوں کو ادویات بھی مہیا کی جا سکیں گی۔

براۃ العنزی نے کہا کہ ای ڈاکٹر آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کی منتقلی کا دائرہ محدود کرنے معاون ہو گا جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی مدد سے ادویات اور طبی ساز وسامان بھیجا جا سکے گا اور روبوٹ، اصل ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرے گا۔ اس ڈاکٹر روبوٹ کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا۔

Related Posts