کراچی ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتی، تاجر اسد عمر کیخلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ٹمبر مارکیٹ ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گئی، ایک اور تاجر لٹ گیا، متاثرہ تاجر وفاقی وزیر اسدعمر کیخلاف مقدمہ درج کروانے نیپئرتھانے پہنچ گئے۔

ٹمبر مارکیٹ کے تاجر اسامہ سے ڈاکوؤں نے میزان بینک کے باہر 4 لاکھ روپے لوٹ گئے جس پر ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی متاثرہ تاجر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ نیپئر تھانے پہنچ گئے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ انسپکٹرظفر اقبال عرف بجولاکی تعیناتی کے دوران تھانہ نیپئر کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں جبکہ انسپکٹرظفر اقبال عرف بجولامبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں اورانسپکٹرظفر اقبال عرف بجولاکی کوسیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی سالوں سےلیاری ڈویژن میں تعینات ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں چوروں اور ڈکیتیوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، پولیس متاثرین کی دادرسی کے بجائے الٹا پریشان کرتی ہے جس کی وجہ سے لٹنے والے تاجر اکثر رپورٹ بھی نہیں کرواتے۔

مزید پڑھیں:عوام خریداری کرلیں، کراچی میں کاروبار ی مراکزکھلنے کا آج آخری دن

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی وزیر اسد عمر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور لوگ لوٹ مارکرنا شروع ہوگئے ہیں۔

صدر ٹمبرمارکیٹ شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈکیتیوں ور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ،نیپئیر پولیس تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔

دن دیہاڑے دو مسلح ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی ہے ،نیپئیر پولیس گشت کے لئے ڈیزل اور نفری کا کمی کا رونا رونے سے باز نہیں آتی۔

Related Posts