آرمی چیف نے معاشی استحکام کے متعلق بیان کیوں دیا؟ حقائق جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی استحکام سمیت ملکی ترقی کے دیگر معاملات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان بن چکے ہیں، ملکی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے یا توجہ ہٹانے والوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

خطاب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ آج کل معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ناممکن ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ منفی پراپیگنڈہ ہمیں کام سے نہیں روک سکتا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پراپیگنڈے کے علاوہ سوشل میڈیا ٹرائلز کے ذریعے بھی ہماری توجہ ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے ہٹائی نہیں جاسکتی۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتیں مسترد کردیں اور ملکی ترقی کے سفر پر گامزن رہیں۔

آرمی چیف اور معاشی استحکام؟

گزشتہ دورِ حکومت میں ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد سے عسکری حکام جمہوری قوتوں کے ہمراہ ملک کی معاشی خودمختاری یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ترقی و استحکام کے سفر پر مرکوز رہنا ہوگا۔ ان شاء اللہ عوامی تعاون اور سپورٹ سے ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Related Posts