کراچی میں انوکھے انداز سے ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے انوکھا طریقہ کار اپنا کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ملزمان نہایت ہوشیاری اور انوکھے طریقے سے او ایل ایکس ویب سائٹ پر خرید و فروخت کی آڑ میں اپنا قیمتی سامان فروخت کرنے والے شہریوں کو بلواتے تھے اور ان کا قیمتی سامان اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:کلفٹن میں سوناچوری کے کیس میں مدعی مقدمہ بھی گرفتار، 3 کلوسونا برآمد

ایسا ہی واقعہ مورخہ 25مئی 2021ءکوشہری سعید محمد مرشد جنیدی کے ساتھ پیش آیا۔ ملزمان کے کیمرہ خریدنے کے اسرار پر شہری اپنا 6 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ فروخت کرنے سیکٹر 6-A پر آیا تو ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے کیمرہ اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 494/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج کیاگیا۔

ایس ایچ او اورنگی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے موقع پر 3عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کئے گئے جبکہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال والا اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا 6 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ بمعہ مکمل سامان بھی برآمدکرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے،ملزمان کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔گرفتار ملزمان میں عطاء الرحمن ولد محمد شعیب اور نیاز زیب ولد حاجی رحمان شامل ہیں۔

Related Posts