کلفٹن میں سوناچوری کے کیس میں مدعی مقدمہ بھی گرفتار، 3 کلوسونا برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ میں ملازمین و افسران کی انوکھی واردات، 55کروڑ کے زیورات غائب، مقدمہ درج
جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ میں ملازمین و افسران کی انوکھی واردات، 55کروڑ کے زیورات غائب، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کلفٹن کے شاپنگ مال میں سنار کی دکان میں چوری ،دوملزمان گرفتار ، پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو سونا برآمد کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزاکے مطابق ملزم آصف نے خود دکان سے سونا غائب کروا کے چوری کا ڈرامہ رچایا، دکان سے 10 کلو نہیں، 3 کلو سونا لے جایا گیا تھا،مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دکان کے مالک محمد آصف نے کلفٹن تھانے میں سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔مقدمے کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا، گزشتہ روز جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے اوردکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے۔لیکن جب پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو کچھ چیزیں مشکوک پائی گئیں، مدعی مقدمہ نے بعد میں مقدمے میں بیان زیورات کی مقدار کو بھی غلط قرار دیا۔

واردات میں دکان پر نصب شیشے کے دروازے کے لاک توڑے نہیں بلکہ کھولے گئے تھے، جب کہ شٹر کے تالے کاٹے گئے، پولیس نے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں، جن سے آخر کار اصل ملزم تک پہنچ گئی جبکہ ایس پی کلفٹن توحید میمن کے مطابق ساؤتھ پولیس نے 2 دن میں سب سے بڑی چوری کا کیس حل کیا، ملزم آصف میمن کو سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا، 3 تاریخ کو آصف کو دکان میں مشکوک حرکات کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتی، تاجر اسد عمر کیخلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے

ملزم آصف نے پہلے کاؤنٹر پر موجود چادر کو ہٹایا، دکان کی بینچ اور کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر ڈی وی آر کی وائرنگ نکالی، پھر ملزم ایک ایک کر کے سارے کیمرے بند کرتا چلا گیا، ملزم نے 10 سے 12 کلو سونا چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا، ساؤتھ پولیس نے 15 دکانوں کی فوٹیجز اور 23 افراد کے بیانات لیے، جب کہ 15 مشکوک افراد کو سی ڈی آر اور دیگر طریقے سے چیک کیا گیا۔

مارکیٹ کے صدر کے مطابق جس دکان میں نقب زنی کی واردات ہوئی وہ سامنے کی دکانوں میں سے ایک ہے، اگر کٹر یا آری سے تالے کاٹے گئے تو گارڈ کو آواز آنی چاہیے تھی، جس دکان میں واردات ہوئی اس کی اندر کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز رات سے بند تھیں۔

Related Posts