اسرائیلی جارحیت روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed press conference in rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جاری تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 137 فلسطینی شہیداور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیلی توپ خانے اور آتش گیر فضائی حملوں سے بچنے کے لئے ہزاروں فلسطینی خاندان شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:فلسطین کا غیر مشروط حمایت کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر

گزشتہ روز امریکی کانگریس میں مسلم خاتون اراکین رشیدہ طلیب اور الہان عمر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑیں۔

رشیدہ طللیب غزہ کی ایک ماں کی دل گداز تحریر سناتے ہوئے رو پڑیں جبکہ الہان عمر نے بھی فلسطینیوں کے حق میں زوردار تقریر کی اور اس دوران ایک موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

رکن الہان عمر نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے، ہر موت ایک سانحہ ہے۔ مجھے ہر اس بچے کے لیے تڑپ جاتی ہوں جو ان راکٹس اور بم کے خوف سے بستر میں چھپ جاتا ہے۔

Related Posts