فلسطین کا غیر مشروط حمایت کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Palestine appreciates Pakistan’s ‘unflinching, steadfast’ support

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ نے حالیہ بحران کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے غیر متزلزل موقف کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی مستقل سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی کانگریس میں خواتین اراکین پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے آبدیدہ

گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی مذمت کی اورفلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی انصاف پسند جدوجہد کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ڈاکٹر ریاض المالکی کو عالمی برادری کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیدارکرنے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان اور فلسطینی صدر کے مابین حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالے دیتے ہوئے فلسطینی ہم منصب کو فلسطینی عوام کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts