لئی ایکسپریس وے پر دوبارہ کام شروع کرنے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RDA to resume Rawalpindi Leh Expressway project

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :مری روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کا منصوبہ لئی ایکسپریس وے پر دوبارہ کام شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔

آرڈی اے کے اعلیٰ حکام نے ایکسپریس وے میں آنے والی تمام سرکاری زمینوں کی فہرست طلب کرلی ہے جس کیلئے متعلقہ ادارے نے باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا ہے۔

لئی ایکسپریس وے شیخ رشید نے منظور کرایا تھا لیکن ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ منصوبہ سیاست کی نذر ہوگیا تھا تاہم اب شیخ رشید ایک بار پھر حکومت میں ہیں اور انہوں نے لئی ایکسپریس وے تعمیر کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ میں آنے والی اراضی پر2001-2ایوارڈ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں یہ منصوبہ سیاست میں نذر ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی نالہ لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کا امکان

منصوبہ رک جانے کے بعد قبضہ مافیا نے سٹی صدر کے علاقے کے طرف سے 26فٹ اراضی پر قبضہ کرلیا تھا، اب اس کی الاٹمنٹ میں گوالمنڈی کے بعض علاقوں کی اراضی بھی شامل کرلی جائے گی۔

Related Posts