راولپنڈی پولیس نے 5 دن شہری کو حراست میں رکھ کر جھوٹے مقدمہ میں نام ڈال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پولیس اسٹیشن صادق آباد کے اسٹیشن ہاؤسنگ آفیسر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، عثمان حنیف نامی شہری کو بغیر مقدمہ 5 دن غیر قانونی حراست میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر لیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی جارحیت روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،شیخ رشید

عثمان حنیف کے والد کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو مطلع کرنے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں نے جب اسٹیشن ہاؤسنگ آفیسر سے رابطہ کیا تو وہ پولیس اسٹیشن آ گئے دوران بات چیت بتایا کہ عثمان حنیف نے چند دن قبل ایک ایل سی دی خرید کی تھی جو کہ چوری کی ہے جب میڈہا کے نمائندوں نے سوال کیا کہ آپ نے عثمان حنیف کو 5 دن قبل گرفتار کیا تو کیا عدالت میں پیش کیا گیا تو اسٹیشن ہاؤسنگ آفیسر طاہر ریحان بات کو گول کر گئے اور کہا کہ جو بھی ہو گا میرٹ ہو گا ۔ملزم عثمان حنیف کو صبح عدالت میں پیش کر دیا جائے گا اور ایک عدد ایف آئی آر کی کاپی عثمان حنیف کے والد کو تھما دی اور کہا کہ صبح عدالت میں پیش کریں گے تو ضمانت کروا لینا ۔

عثمان کے والد کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اور پنجاب پولیس کی تبدیلی کے دعویدار افسران بالا شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پولیس گردی کا کب نوٹس لیں گے۔

عثمان حنیف کے والد نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پولیس گردی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Related Posts