رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈومیسٹک لیول کی کرکٹ کھیل کر ہم ورلڈ کلاس ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی
ڈومیسٹک لیول کی کرکٹ کھیل کر ہم ورلڈ کلاس ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری اسٹار اور سابق کپتان رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ‘ رمیز اسپیکس ‘ ہیک کرلیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیکر کی جانب سے ہیک کرلیا گیا جسے میری ٹیم جلد ری اسٹور کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

 

اپنے پرستاروں کو پیغام دیتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ چینل کے ری اسٹوز ہونے تک میرے ساتھ جڑے رہیں، شکریہ ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ چینل کے ری اسٹور ہونے تک میرے ساتھ جُڑے رہیں، شکریہ۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کے یوٹیوب چینل ’رمیز اسپیکس‘ پر قریباً 10 لاکھ 50 ہزار سبسکرائیبرز ہیں۔

رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل پر کرکٹ پر تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts