کراچی، سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ آفس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھا جس میں سی ٹی ڈی آفیسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کے حملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد شاکر اللہ راجہ عمر خطاب کی جان لینا چاہتا ہے۔

مذکورہ خط کے متن میں کہا گیا کہ شاکر اللہ نے 2 گروہ تشکیل دے دئیے جو کراچی میں بد امنی پھیلانے کی کارروائیاں کریں گے جن کے دوران مذہبی علماء کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

خط کے متن کے مطابق دہشت گرد نے عاصم کیپری کے بھائی عمیر کیپری کو علماء کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ شاہد تھیلے والا اور محسن کا گروپ سی ٹی ڈی افسر عمر خطاب پر حملہ کرسکتا ہے۔

متن میں کہاگیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے آفیسر عمر خطاب کو دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ راجہ عمر خطاب دہشت گردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کرچکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب دہشت گرد بھی ملک پر مختلف حملے کر رہے ہیں۔ کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی کو جائے حادثہ پرپہنچنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے دوران شہریوں کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 افسر نائیک نزاکت خان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

Related Posts