جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک، 1افسر شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 افسر نائیک نزاکت خان نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک نزاکت خان شہید ہو گئے۔ مارے گئے 2 دہشت گرد ٹی ٹی پی کے متحرک رکن تھے جن پر دہشت گردی کا الزام ہے۔

بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگر الزامات میں مطلوب تھے جنہیں کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ہلاک کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بلوچستان کے علاقے ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایف سی کا 1 جوان شہید ہوگیا۔

 سیکیورٹی فورسز نے 9 روز قبل خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہلمرگ میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے بہادر سپاہی فدا الرحمان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 1 جوان شہید

Related Posts