سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، صوبے سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
بلوچستان میں سیلابی صورتحال، صوبے سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان کا ملک کے باقی حصوں سے ٹرینوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ صوبے کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی زیادہ تر سڑکیں پہلے ہی بہہ چکی ہیں۔

اتوار کو کوئٹہ سے اپنا سفر شروع کرنے والی جعفر ایکسپریس کولپور سے آگے سفر نہ کر سکی اور اسے واپس کوئٹہ جانا پڑا۔

پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں اب سکھر میں اپنا سفر اختتام پذیر کریں گی۔

ریلوے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں ایک فٹ بلند سیلابی پانی پٹریوں کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چلتی ٹرین میں مجرے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

ریلوے نے حبیب کوٹ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور نوٹل کے ٹرین اسٹیشن بند کر دیے ہیں۔

Related Posts