عدالت نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کے جرم میں بھائی کو عمر قید کی سزا سنا دی
عدالت نے قندیل بلوچ قتل کے جرم میں بھائی کو عمر قید کی سزا سنا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ  کو 2016ء میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے مرحومہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

 ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت  گزشتہ روز مکمل  ہونے کے بعد ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے فریقین کے دلائل، گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے چینل کے ایک لاکھ صارفین حاصل کرکے یو ٹیوب سے اعزاز وصول کر لیا

پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے ناراض تھا، جس پر وہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کرکے فرار ہوگیا۔مرکزی ملزم وسیم نے قتل کے اگلے روز پولیس کو ازخود گرفتاری دے کر اور اقبال جرم بھی کیا تھا تاہم بعدمیں عدالت میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی تو اس نے انکار کردیا۔

قندیل بلوچ کے والدین کی جانب سے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست پر عدالت نے نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی اورکہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں صلح یا مدعی مقدمہ کی طرف سے معاف کیے جانےکے عمل کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

Image result for qandeel baloch

ماڈل کورٹ کے معزز جج نے غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر نامزد ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے  کیس سے بری کردیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان خلع کا فیصلہ کرتے ہوئے  اہلیہ کی خاوند کے ساتھ نہ رہنے کی درخواست منظور کر کے خلع کی ڈگری جاری کردی۔

محسن عباس حیدر کے اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کیس کی سماعت لاہور کی فیملی عدالت میں معزز جج بابر ندیم نے کی۔کیس میں خلع کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف دلائل دئیے جبکہ  فیملی عدالت جج بابر ندیم نے طرفین کے دلائل سنے اور اس پر فیصلہ سنایا۔ 

مزید پڑھیں: محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا

 

Related Posts