پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے چینل کے ایک لاکھ صارفین حاصل کرکے یو ٹیوب سے اعزاز وصول کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے چینل کے ایک لاکھ صارفین حاصل کرکے یو ٹیوب سے اعزاز وصول کر لیا
پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے چینل کے ایک لاکھ صارفین حاصل کرکے یو ٹیوب سے اعزاز وصول کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:  پاکستانی فلمسٹار صاحبہ نے یو ٹیوب چینل پر ایک لاکھ صارفین کی توجہ حاصل کرکے یو ٹیوب سے سلور بٹن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یو ٹیوب کی طر ف سے یہ اعزاز فنکارہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے صاحبہ نے 1997ء میں ڈرامہ ایکٹر اور فلم اسٹار افضل خان سے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کے بعد ان کی میڈیا میں سرگرمیاں انتہائی محدود ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلمسٹار شہریارمنور کا انڈس ہسپتال کا دورہ، کینسر میں مبتلا ننھے بچوں سے ملاقات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام سمیت کسی بھی ویب سائٹ پر اداکارہ صاحبہ کا کوئی اکاؤنٹ اتنا فعال نہیں ہوسکا جتنی پذیرائی ان کے یو ٹیوب چینل کو حاصل ہوئی ہے۔ لائف اسٹائل وِد صاحبہ کے نام سے بنائے گئے اس چینل پر اب تک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سبسکرائبرز ہو چکے ہیں جو ان کی ویڈیوز کو توجہ سے سیکھتے اور ان پر مختلف تجاویز دیتے ہیں۔

اداکارہ صاحبہ نے کامیابی کا سہرا شائقین کے سر رکھتے ہوئے ایک شکریے کی ویڈیو میں مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے چینل کو مزید پسندیدگی سے نوازیں تاکہ یو ٹیوب کا اگلا اعزاز بھی ان کے نام ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف مسلم دشمن پالیسی  بھارت سے باہر بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے مسئلہ بن گئی جس کے باعث نصرت فتح علی خان کے شو کی پرموشن روک دی گئی۔
امریکا اور کینیڈا میں 4 سے 20 اکتوبر تک ہونے والے راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی پرموشن کے حوالے سے بھارتی پروموٹر کو ایف ڈبلیو سی سی آئی (فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے امپلائز)  کی طرف سے گزشتہ روز ایک نوٹس موصول ہوا۔

Related Posts