پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ
پیوٹن کا بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلاک چین پر مبنی بین الاقوامی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ کردیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں بین الاقوامی اے آئی سفری کانفرنس میں عالمی مالیاتی ادائیگی کے نظام میں اجارہ داری پر تنقید کرتے ہوئے ایک آزاد اور بلاک چین پر مبنی ادائیگی کے نظام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ بلاک چین کے ذریعے سے ادائیگی صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگی اور انھیں اس کیلئے بینکوں اور تیسرے ملک کی مداخلت پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت

روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کے حملے کے بعد روس اور مغرب کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے عالمی ادائیگیاں اور اقوام خطرے میں ہیں، موجودہ بین الاقوامی ادائیگیوں کا نظام مہنگا ہے لہٰذا اس جدید نظام کے آنے سے ادائیگی کافی حد تک آسان ہوجائے گی۔

قبل ازیں ازبکستان میں کرپٹو مارکیٹ کی نگرانی کرنے والے ریگولیٹری ادارے نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں کرپٹو مارکیٹ کی نگرانی کرنے والے ریگولیٹری ادارے نیشنل ایجنسی آف پرسپیکٹیو پراجیکٹس (NAPP)نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے۔ لائسنس دینے کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل کرنسیوں کی خریدو فروخت کو آسان بنانا ہے۔

Related Posts