دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت
دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس (FTX)کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ نے سابق ملازمین سے معذرت کرلی۔

سیم بینک مین فرائیڈ نے اپنے سابق ملازمین کو خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئےاُن سے معذرت کی، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی کارگردگی پر انتہائی افسوس ہے، ماضی میں مجھ سے بہت سی غلطیاں ہوئیں جس کا خمیازہ سب نے بھگتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے اگر ہم نومبر میں دیوالیہ ہونے کا اعلان نہیں کرتے تو شاید ہم کمپنی کو بچاسکتے تھے، اس دوران مجھے کچھ لوگوں نے بہت اچھے مشورے بھی دیے تھے لیکن میں نے ان کے مشوروں پر عمل نہیں کیا جس کا مجھے آج بہت افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ازبکستان نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے

بیک مین فرائیڈ نے مزید لکھا کہ میری غلطی ہے کہ مجھے مارجن کی پوزیشن کی مکمل حد کا احساس نہیں تھا اور نہ ہی مجھے ہائپر کورللیٹڈ کریش سے لاحق خطرے کی شدت کا احساس تھا جس کی وجہ سے کمپنی کا دیوالیہ ہوگیا۔

قبل ازیں کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس (FTX)نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔

گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس نے دیوالیہ پن کے تحفظ کیلئے امریکی عدالت کے تحقظ کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا، حال ہی میں کمپنی نے شریک بانی گیری وانگ سمیت کچھ اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطرف ہونے والےدیگر عہدیداروں میں انجینئرنگ ڈائریکٹر نشاد سنگھ اور کیرولین ایلیسن شامل ہیں۔

Related Posts