صوبائی وزیر صحت پنجاب نے انسداد ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر صحت پنجاب نے انسداد ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا
صوبائی وزیر صحت پنجاب نے انسداد ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنمنٹ میاں میر اسپتال میں انسداد ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویکسینیٹر نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی موجودگی میں ننھی بچی کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین کا ٹیکہ بھی لگایا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسدادٹائیفائیڈ آج سے شروع ہونے والی ویکسین مہم 15 فروری تک پنجاب کے 12 اضلاع میں جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین مہم پنجاب کے جن  12 اضلاع میں کی جائے گی ان میں لاہور، ڈی جی خان، میانوالی، گوجرانوالہ، لیہ، راجن پور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، راولپنڈی، چکوال اور پاکپتن کے شہری علاقہ جات شامل ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خصوصی مہم کے دوران9ماہ سے 15سال کے تقریباً2کروڑ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔

والدین بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے قریبی مراکز صحت یاعلاقہ میں آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں سے مفت لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی، قومی ادارۂ صحت کی تصدیق

Related Posts