کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی، قومی ادارۂ صحت کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کی تصدیق، قومی ادارہ صحت
پاکستان میں اومیکرون کی نئی ذیلی قسم کی تصدیق، قومی ادارہ صحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بی 117 پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے 2 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن کے جسم میں بی 117 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق مکمل طور پر جینوم تسلسل کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ کورونا کی نئی قسم گزشتہ برس دسمبر میں برطانیہ میں منظرِ عام پر آئی تھی

این سی او سی کے مطابق وزارتِ صحت نے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا سارس کووِڈ 2 کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔ اب تک 31 ممالک میں برطانیہ سے درآمد کردہ نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

نئی قسم کے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ بی 117 پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ضرور پھیلتا ہے تاہم نئی شکل کی شدت زیادہ ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی ثبوت نہیں مل سکے۔

  یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم بی 117 سے انسانیت کو لاحق خطرات

Related Posts