کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت نے دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت نے دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی
کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت نے دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ملازمین کے بچاؤں کی خاطر دفاتر میں حاضری 50فیصد کردی۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ 31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلائیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق دفاتر میں آنے والا 50 فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، یاد رکھیے احتیاط نا کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔اس لئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع

Related Posts