پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی کوسوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کیخلاف کارروائی کا اختیار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab govt has empowered the CDT to take action against religious hatred on social media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار محکمہ انسداد دہشت گردی کو سونپ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ با اختیار تھا تاہم اس کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسے ہزاروں پیجز چل رہے ہیں۔

پنجاب پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی جس کو صوبائی حکومت نے منظور کر لیاہے۔

مزید پڑھیں: سگنلز غائب، بارش کے بعد کراچی میں تاحال موبائل نیٹ ورک مکمل بحال نہ ہوسکا

سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج بھی شروع کر دیاہے ،ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی ہے ۔

Related Posts