سگنلز غائب، بارش کے بعد کراچی میں تاحال موبائل نیٹ ورک مکمل بحال نہ ہوسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mobile network not fully restored yet After rains in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد مین گزشتہ 5 روزسے موبائل نیٹ ورک شدید متاثرہونے سے مختلف علاقوں میں موبائل سگنلز آنے جانے اور کمزور سگنلز سے موبائل صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے۔

موبائل کمپنیز جن میں موبی لنک، یو فون، زونگ، اور وارد سم استعمال کرنے والے صارفین نے شکایات کی ہیں کہ گزشتہ 5 روز سے انہیں مذکورہ مسائل کا سامنا ہے۔

یہ صورتحال کراچی میں شدید بارشوں کے بعد سے جاری ہے جہاں مختلف سیلولر کمپنی کا نظام درہم برہم ہوگیا، جس کے باعث موبائل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی سروسز بہت سے علاقوں میں بند ہوگئیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاتر افراد اپنے اہل خانہ سے رابطہ تک نہیں کر سکےجبکہ لوگ انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم ہوگئے۔

محرم الحرام میں 9 اور 10 محرم کو سروس بند نہ کیے جانے کے باوجود سگنلز کمزور یا پھر آنے جانے کے باعث لوگ اب تک رابطہ نہیں کر پا رہے،سیلولر فون کمپنیز اب تک صارفین کی یہ شکایات دور کرنے میں ناکام ہیں۔

مزید پڑھیں: ای ایف پی کا کراچی کے بجٹ کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے فون کال یا تو لگتی نہیں ہے اور اگر لگ جاتی ہے تو خود بخود منقطع ہو جاتی ہے، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس سنگین مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Posts