پنجاب حکومت 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ 

لاہور میں ایک اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اس حوالے سے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جا سکے گی جبکہ بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

Related Posts