وزیراعلیٰ سندھ نے گاما نائف ریڈیو سرجری کا افتتاح کراچی میں کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے گاما نائف ریڈیو سرجری کا افتتاح کراچی میں کردیا
وزیراعلیٰ سندھ نے گاما نائف ریڈیو سرجری کا افتتاح کراچی میں کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال، اوجھا کیمپس میں پبلک سیکٹر کی پہلی گاما نائف ریڈیو سرجری سہولت کا افتتاح کیا اور مریضوں کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت مہنگا علاج ہے، اس علاج پر کم سےکم خرچہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے آتاہے، تاہم اب اس علاج کا پورا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی، اور مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔

یہ سہولت انسانی دماغ کے زخموں کے علاج کے لیے استعمال کی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ریکارڈ وقت میں صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ 800 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا پراجیکٹ ہے۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں پبلک سیکٹر کی سطح پر پہلی گاما نائف ریڈیو سرجری سہولت ہے جو سندھ حکومت مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں کچھ قابل ذکر سہولیات فراہم کی ہیں، جیسے کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جے پی ایم سی) لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سندھ حکومت پر تنقید کررہی تو کرتی رہے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے تنقید سے کوئی فکر نہیں پڑتا، ہم صوبے کے لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

مشین کے طریقہ کار سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ “تابکاری تھراپی کے ذریعے یہ مشین دماغی خلیوں میں لگے گہرے اور پچیدہ زخموں کا علاج کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ “لیکسیل گاما نائف آئیکن کا نظام دیگر نظاموں کے مقابلے میں صحت مند دماغی ٹشو کو بچانے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی میں کھانا کیوں نہیں دیا، فوٹوگرافر نے دلہا دلہن کے سامنے تمام تصاویر حذف کردیں

Related Posts