پی ٹی آئی کی صنم جاوید دوبارہ گرفتاری کے بعد الیکشن سے دستبردار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی صنم جاوید دوبارہ گرفتاری کے بعد الیکشن سے دستبردار
پی ٹی آئی کی صنم جاوید دوبارہ گرفتاری کے بعد الیکشن سے دستبردار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے لاہور میں دوبارہ گرفتاری کے بعد آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صنم جاوید لاہور کے حلقہ این اے 119 سے الیکشن لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، اسی حلقے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی مریم نواز بھی الیکشن لڑرہی ہیں۔

تاہم صنم جاوید کی بہن فلک نے پیر کو ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ انتخابات میں شہزاد فاروق سپورٹ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ فاروق کی مہم ایسے چلائی جائے جیسے صنم جاوید کی ہو۔

اس سے قبل صنم جاوید کو آتشزدگی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا۔جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم اسے فوری طور پر گرفتار کر کے شادمان تھانے منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts