پی ٹی آئی تگڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، بیرسٹر گوہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی اپوزیشن میں تگڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی اپوزیشن میں تگڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، بیرسٹر گوہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تگڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی بھی دوسری جماعت میں ضم نہیں ہو رہی ہے۔ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ تاہم مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ہم مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا سہارا لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ہمارے پاس 90 نشستیں ہیں جب کہ ہم ایک سو اسی سیٹیں جیت چکے ہیں۔ ایک کے سوا تمام منتخب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن میں بیٹھے گی اور تگڑی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ایک ایک امیدوار کو پچیس 25 کروڑ کی آفرکی گئی ہے۔

Related Posts