وکیل کے قتل کا مقدمہ وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف درج کیا جائے۔پی ٹی آئی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: تحریکِ انصاف نے معاونِ خصوصی عطا ء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وکیل کے قتل کا مقدمہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤوف حسن نے اپنے جاری بیان میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف بلا تحقیق ایک اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی کوشش کا فوری نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

 انتخابات اُس وقت ہوں گے جب میں کرواؤں گا، آصف زرداری

مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤوف حسن نے کہا کہ معاونِ خصوصی اور ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کے عمران خان پر الزامات مکمل طور پر لغو، جھوٹے، بے بنیاد اور بے ہودہ ہیں، جنہیں پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے۔

رؤوف حسن نے کہا کہ عبدالرزاق شر کا قتل پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے پہلے سے جاری شرمناک، غیر قانونی و غیر آئینی مہم کا تسلسل  جبکہ عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس وکیل کے مجرمانہ قتل کی پردہ پوشی کی سفاک کوشش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عطاء اللہ تارڑ نے کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کے قتل پر الزام عائد کیا کہ قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔جواباً پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ قتل کا مقدمہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کیا جائے۔ 

Related Posts