کورونا وائرس: سندھ حکومت کی کارکردگی پر تحریکِ انصاف کا تفتیش کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: سندھ حکومت کی کارکردگی پر تحریکِ انصاف کا تفتیش کا اعلان
کورونا وائرس: سندھ حکومت کی کارکردگی پر تحریکِ انصاف کا تفتیش کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس پر مہیا کردہ اعدادوشمار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بنتِ پاکستان نامی سوشل میڈیا صارف نے ایدھی فاؤنڈیشن کے روحِ رواں فیصل ایدھی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے۔

سوشل میڈیا صارف بنتِ پاکستان کے مطابق فیصل ایدھی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے حوالے سے شک و شبہے کا شکار افراد نے چیک نہ کیے جانے کی شکایت کی ہے۔

صارف کے مطابق فیصل ایدھی نے کہا کہ سندھ حکومت کے اعدادوشمار کچھ اور بتاتے ہیں جبکہ حقیقی صورتحال اس کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ لوگوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیوں نہیں کیاجارہا؟

اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ یہی معاملہ ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔ میں نے سندھ حکومت کے سامنے اس پر آواز بھی بلند کی اور اس کیلئے فورمز کا استعمال کیا۔

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ اگر مجھے تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو میں ہسپتالوں کا دورہ کر کے درست معلومات کا پتہ چلاؤں گی۔تفتیش سے مکمل معلومات تک دسترس ہمارا بنیادی حق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاق اور حکومتِ سندھ کے مابین کورونا وائرس پر بھی جنگ چھڑ گئی جبکہ خاتون صحافی نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر پیغام ضائع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صوبہ سندھ کی وزیر برائے ترقئ خواتین سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس پر خاتون صحافی کا شہلا رضا کو پیغام ضائع کرنے کا مشورہ

Related Posts