پاکستان میں 1 روز میں دنیا میں سب سے زیادہ گرمی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں سب سے زیادہ گرمی
(فوٹو: پاکستان ٹوڈے)

پاکستان میں 1 روز میں دنیا میں سب سے زیادہ گرمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ پاکستان میں رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاڑکانہ میں واقع تاریخی اور قدیم مقام موہنجو دڑو 53 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا گرم ترین علاقہ بن گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 9 سے 10 شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری یا زائد رہا ہے۔

گزشتہ روز موئن جو دڑو میں 53 ڈگری، جیکب آباد میں 52، دادو میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ خیرپور، خان پور، لاڑکانہ، سکھر، پڈ عیدن، روہڑی اور سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو جا پہنچا، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، کوٹ ادو، شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری رہا۔

پنجاب کے تاریخی شہر ملتان، تربت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، بہاولپور، اسکرنڈ، جوہر آباد، جھنگ، قصور، لیہ اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد اور لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری جبکہ پشاور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts