کراچی سمیت پورے ملک میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار، بارش کا بھی امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heatwave likely to prevail in most parts of country: PMD
FILE

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مختصر صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوا کا راج ہے۔ بالائی فضا میں ایک ہائی پریشر ہے اور اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔ بدھ کو دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو ملک کے گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک ملک میں ہیٹ ویوو کی صورتحال برقرار رہے گی۔

Related Posts