کراچی مویشی منڈی میں قربانی کیلئے ریکارڈ 8لاکھ جانوروں کی آمد متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asia’s largest Karachi cattle market expects record 800,000 animals for Qurbani

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم مویشیوں کی منڈی میں تیزی آگئی ہے، اس سال ریکارڈ 800000 جانوروں کی آمد کی توقع ہے، 1000 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ایشیا کی سب سے بڑی منڈی پہلے ہی 50000 جانوروں کا خیرمقدم کر چکی ہے۔

وی آئی پی اور جنرل سیکشن سمیت سولہ بلاکس میں منظم ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کا مقصد مویشیوں کی آمد کو مؤثر طریقے سے ایڈجسٹ کرنا اور تاجروں اور خریداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام نے کراچی کی مویشی منڈی میں پلاٹوں کے حصول کے لیے نئے فیس اسٹرکچر اور ریٹ لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پلاٹوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس بنائے گئے ہیں۔

نیا متعارف کرایا گیا وی وی آئی پی بلاک جس کا نام رحیم یار خان بلاک ہے، یہاں دو لاکھ روپے فی پلاٹ کی مقررہ قیمت پر جانوروں کے بڑے اسٹالز موجود ہیں۔وی آئی پی بلاک میں دو کیٹگریز، گولڈن اور سیفائر شامل ہیں، جن میں پلاٹ کی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی ہیں۔

جنرل بلاک، آٹھ بلاکس پر مشتمل ہے یہاں پلاٹ کی فیس نہیں لی جائے گی تاہم جانوروں کی فیس 4250 روپے فی گائے، بیل یا اونٹ اور 2000 روپے فی بکری کے حساب سے وصول کی جائے گی۔

حکام نے مویشی منڈی میں فی جانور 30 لیٹر پانی فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے جانوروں کے لیے مناسب سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔ وی وی آئی پی اور وی آئی پی کیٹیگریز کے ساتھ بکروں کے لیے ایک خصوصی منڈی قائم کی گئی ہے، جس میں بالترتیب 75000 روپے اور 50000 روپے میں پلاٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts