آئی ایم ایف کی حکومت کو گیس ٹیرف نفاذ سے الگ ہونے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس ٹیرف نفاذ
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  نے ایک مرتبہ پھر حکومت کی جانب سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے  کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود کو گیس ٹیرف نفاذ سے الگ کرے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق حکومت کے خود کو گیس ٹیرف نفاذ سے الگ کرنے سے سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ارب روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

پاکستان کو نئے قرض پروگرام کیلئے عالمی مالیاتی ادارے سے تعلقات بحال رکھنے ہیں۔ آئی ایم ایف نےحکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کےلیے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ  نگرا ں حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)  نے ایک فیصلے کی منظوری دی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نئے قرض پروگرام کی منظوری سے پاکستان کو معاشی استحکام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Related Posts