یومِ استحصالِ کشمیر پر پی ٹی آئی کا سکھر تک ٹرین مارچ، شرکاء کراچی کینٹ پہنچنا شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ استحصالِ کشمیر پر پی ٹی آئی کا سکھر تک ٹرین مارچ، شرکاء کراچی کینٹ پہنچنا شروع
یومِ استحصالِ کشمیر پر پی ٹی آئی کا سکھر تک ٹرین مارچ، شرکاء کراچی کینٹ پہنچنا شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا جس کیلئے مارچ کے شرکاء کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کرے گی۔

پیغام میں بتایا گیا کہ ٹرین مارچ کے سلسلے میں شرکاء کینٹ اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ٹرین مارچ کینٹ اسٹیشن کراچی سے شروع ہو کر روہڑی (سکھر) تک اختتام پذیر ہوگا۔

ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ٹرین کو وزیرِ اعظم کی تصویر، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجایا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اہلِ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میں آج آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کروں گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔وزیرِ اعظم

Related Posts