پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے پیش نظر، اسلام آباد پولیس کی ایمرجنسی کے علاوہ تمام قسم کی چھٹیوں پر 22 مئی سے اگلے حکم تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اتوار کی شب انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس کی منظوری سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ”ایمرجنسی کے علاوہ تمام قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد ہے، نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ اداروں سے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ 25 مئی کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کیا جائے گا اور اسی تاریخ کو وفاقی دارالحکومت میں غیر معینہ مدت کا دھرنا بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

دوسری جانب حکومت نے لانگ مارچ کو تمام قانونی طریقوں سے روکنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Posts