پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں ملا، اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شیریں مزاری
عمران خان کیخلاف کرپشن پرکچھ نہیں ملا، اسی لئے اُن کی فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اینٹی کرپشن لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے انہیں گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا، تھانہ مارگلہ سے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے  شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ اطلاعات ہیں کہ شیری مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہے، انھیں کچھ دیر میں اسلام آباد کی مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ڈی جی خان منتقل کیا جائیگا۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گھسیٹے ہوئے لے گئے اور مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا جارہا ہے۔

Related Posts