پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

سیالکوٹ میں دولہا شادی کی تقریب کے دوران انتقال کرگیا

اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی ہے۔

Related Posts