پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے  پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والے مبینہ غیر ملکی فنڈز کی چھان بین کیلئے بنائی گئی اسکروٹنی کمیٹی کوکیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اور الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، مذکورہ کمیٹی 26 نومبر سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی 26نومبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے طلب کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وکلا کو بھی نوٹس دیے جاچکے ہیں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے خلاف بھی فارن فنڈنگ کیس دائر کیا تھا۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن میں استدعاکی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کردیا جائے، اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستِ مدینہ کے نام لیوا تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی پر الزام

درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس گزشتہ 5 سال سے زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے لیے کیس کی روزانہ سماعت کی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل اس کا فیصلہ کیا جائے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کاکہناتھا کہ کہ اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہو جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر مؤثر ہو جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف 2014 سے درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست میں الزام لگایا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے۔

Related Posts