ریاستِ مدینہ کے نام لیوا تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی پر الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rehbar committee
rehbar committee

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگایا ہے کہ ریاستِ مدینہ کے نام لیوا الزامات کا سامنا کرنےسے گھبراتے ہوئے تحقیقات سے دُور بھاگ رہے ہیں۔

حزبِ اختلاف کی رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت یقینی بنائی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکرم درانی اور احسن اقبال سمیت دیگر اپوزیشن اراکینِ اسمبلی پیدل چل کر پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر جا پہنچے اور حکومت کے خلاف احتجاجی بیانات دئیے۔

احتجاج کرنے والے حزبِ اختلاف کے سیاسی قائدین میں نیر بخاری، اویس نورانی، عثمان کاکڑ، فرحت اللہ بابر اور طاہر بزنجو بھی شامل تھے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات 5 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہوسکیں، اس کی کیا وجہ ہے؟

رہبر کمیٹی رہنما اکرم درانی نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے نام لیوا بتائیں، تحقیقات سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ جبکہ تحریک انصاف کو بھارت اور اسرائیل فنڈنگ دیتے رہے۔

اکرم درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تحریکِ انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی جائے تاکہ اس کا فیصلہ جلد سے جلد آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کیس سے چھپ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا گند اس کیس سے صاف ہونے والا ہے۔ کیس کا فیصلہ آگیا تو تحریک انصاف صاف ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے پرویز خٹک نے جیسے بات کی اسی لہجے میں اب ان کوجواب بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے 10 روز قبل کہا کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آجائے گا،رہبر کمیٹی کا اجلاس اگر ضرورت پڑی تو بلالیں گے۔حکومت کے علاوہ کسی قوت سے بات چیت نہیں کررہے، ہمارا اگلا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے بہت پریشان کن ہوگا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا،اکرم درانی

Related Posts