اسٹاک مارکیٹ میں 456.25پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 456.25پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 456.25پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس 456.25پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے اختتام کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 456.25 پوائنٹس یا 1.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 41,686.46 پر تھا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو نیچے کی طرف لانے والے شعبوں میں بینکنگ (128.74 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (84.30 پوائنٹس) اور تیل اور گیس کی تلاش (83.13 پوائنٹس) شامل ہیں۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کے روز 332.5 ملین سے کم ہو کر 203.8 ملین ہو گیا، جبکہ گزشتہ سیشن میں 7.1 بلین روپے کے مقابلے میں ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت کم ہو کر 5.8 بلین روپے ہو گئی۔

یونٹی فوڈز لمیٹڈ 28.7 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر تھی، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 17.6 ملین شیئرز کے ساتھ اور TPL پراپرٹیز 15.8 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

جمعرات کو 325 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 98 میں اضافہ، 206 میں کمی اور 21 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts