کاروبار میں تیزی کی وجہ کیا، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندیوں تک کیسے پہنچ گئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX 100-index makes new history
PHOTO:ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کی وجہ سے 100انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے 614 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کے روز بھی کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور شروع میں ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کر گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور مارکیٹ میں مثبت اطلاعات کی وجہ سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات اور اداروں کی نجکاری کے معاملات میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں ہونیوالی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts