غزہ میں مظالم کیخلاف لندن میں احتجاج، اسرائیلی سفیر کے گھر کا گھیراؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ ہے، ایسے میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی لندن میں احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطین آزاد کرو اور غزہ میں جنگ بند کرو کے نعرے لگائے۔

اسپین میں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فوج کی سفاکیت کا شکار غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

سوئیڈن میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا اور دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ سے برطانوی نمائندے کی غیر حاضری پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اسٹیفن فلین نے وزیراعظم رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہمارے ساتھی ممالک نے بہادری کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا لیکن برطانیہ بے شرمی سے ووٹنگ سے غیر حاضر رہا۔

حوثیوں کے بڑھتے حملے، کیا غزہ کی جنگ پھیلنے لگی ہے؟

اسٹیفن فلین نے برطانوی وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم بمباری سے مرتے ہوئے غزہ کے ان بچوں کیلئے اپنا کرسمس پیغام شیئر کر سکتے ہیں؟

Related Posts